محرم الحرام ،امام بارگاہوں سے منسلک فیڈروں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے ، کیسکو ترجمان

جمعہ 27 جون 2025 20:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) محرم الحرام کے ایام میں مجالس اور عزاداری کے دوران امام بارگاہوںسے منسلک فیڈروں کوبجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنارہی ہے۔ کوئٹہ شہرمیں اما م بارگاہوںسے منسلک فیڈروں پر یکم محرم سے دس محرم تک 11Kv مری آباد، سید آباد، طوغی روڈ، لیاقت بازارایکسپریس، ویسٹرن بائی پاس، ہزارہ ٹاون، کرانی، غازی اور جبل نورفیڈروںکو شام5بجے سے صبح5بجے تک بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔

اسی طرح کوئٹہ سے باہر صوبہ کے دیگر اضلاع میںبھی مجالس اورعزاداری کے دوران 11Kvژوب سٹی ،لورالائی کینٹ، ڈیرمرادجمالی سٹی،روجھان جمالی جعفر، اوستہ محمدسٹی ون، صحبت پور سٹی، جھل مگسی سٹی، گنداخہ فضل فقیر، صحبت پورسٹی،بھاگ سٹی، مچ سٹی ،سبی سالم شاہ، ڈھاڈر، خضدارسول کالونی، ڈسٹرکٹ دُکی لورالائی فیڈروںکو شام 7بجے سے صبح5بجے تکبلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ کیسکونے خصوصی انتظامات کے تحت مرکزی کمپلینٹ سیل کو محرم الحرام کے ایام میں مانیٹرنگ وایمرجنسی کنٹرول سینٹر قراردے دیاہے جو کہ محرم کے جلوس والے راستوں میں بجلی منقطع ہونے یا صارفین کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر بجلی کی دوبارہ بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے گااورکم سے کم وقت میں بجلی کی دوبارہ بحالی کے لئے اقدامات کریں گی۔

تاہم کوئٹہ شہر میں امام بارگاہوں سے منسلک فیڈروں پر بجلی بندش یا تکنیکی خرابی کی صورت میں صارفین اپنے متعلقہ علاقوں سے منسلک کمپلینٹ سینٹرز کے دفاترکے نمبروںپر رابطہ کرسکتے ہیں جن میں کیسکومری آباد سب ڈویژن 0812662166، کینٹ 0812821577، لیاقت بازار0819201459، کرانی 0812472057، بروری 0812830235، سیٹلائٹ ٹاون 0812449288 کے نمبرزپر شکایات کے ازالہ کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ کوئٹہ سے باہر صوبہ کے دیگرعلاقوںکے صارفین سبی سب ڈویژن0833923029، مچھ سب آفس0832415260، ڈیرہ مرادجمالی 03198088181، ڈیرہ اللہ یار 03198088180، اوستہ محمد03198088179، صحبت پور 03198088182، خضدارسب ڈویژن03198088167، لورالائی 03337791735، دُکی 03327817170 اور ژوب میں 0822412991 کے نمبروںپر رابطہ کرسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں بجلی بندش سے متعلق کسی بھی انفرادی شکایات کیلئے اپنے متعلقہ سب ڈویژن پر رابطہ کرنے کے ساتھ ساتھ 118پر کال یا اپنے موبائل سے 8118پر بذریعہ میسجبھی اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں