
ڈائریکٹوریٹ آف ہائیر ایجوکیشن گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان کے کالجز میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
جمعہ 27 جون 2025 20:40
(جاری ہے)
اس تقریب میں سیکرٹری ہائر، ٹیکنیکل اینڈ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد نے ان کالجز کے پرنسپلز میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے جبکہ چند پرنسپلز میں ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن پروفیسر محمد عالم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن پروفیسر محمد بلال نے بھی لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔
سیکرٹری فرید احمد نے تقریب میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے ان لیپ ٹاپس کے مؤثر استعمال اور طلبہ کو زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے حوالے سے کالج کے پرنسپلز کو خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ آئندہ چند دنوں میں اپنے اپنے کالجز میں ڈیجیٹل لائبریریز کی تشکیل کو یقینی بنائیں اور متعلقہ ویب سائٹس اور دیگر آن لائن ذرائع سے کتابیں اور اہم مواد ڈائون لوڈ کریں اور طلبہ کو بھر پور انداز میں فیضیاب کیا جائے، اس عمل سے طلبہ لوڈ شیڈنگ کے دوران بھی مستفید ہو سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ سے طلبہ کی تعلیم و تربیت کو بھر پور انداز میں بروئے کار لایا جائے اور طلبہ کو ذہن نشین کرایا جائے کہ روایتی طریقوں کے ساتھ ساتھ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق طلبہ کی تعلیم و تربیت کو پروان چڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ طلبہ موجودہ دور کے مطابق آگے بڑھتے ہوئے اپنے مستقل کو سنوار سکیں اور اپنے والدین اور ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ تمام پرنسپلز نے ان ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور اس اقدام کو علم دوست اور جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق قرار دیا۔ اس موقع پر جن پرنسپلز نے لیپ ٹاپس وصول کیے اُن میں پرنسپل پروفیسر نصیر کریم، پرنسپل پروفیسر شاہ رئیس، پرنسپل پروفیسر سلیمان شاہ، پرنسپل پروفیسر ساجدہ بانو، پرنسپل پروفیسر حُسن آرا، پرنسپل پروفیسر فضل کریم اور پرنسپل پروفیسر محمد عقیل شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.