سیالکوٹ،غیر قانونی اسلحہ، شراب اور منشیات برآمد،6افراد گرفتار

جمعہ 27 جون 2025 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) سیالکوٹ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ،20بوتل شراب اور پانچ کلو منشیات برآمد کرکے6افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص امیر حمزہ سے2کلو200گرام چرس، تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ سے آصف سے ایک کلو400گرام چرس، تھانہ مراد پورکے علاقہ سے ذوالفقار سے پانچ لٹر شراب، تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ سے شہباز مسیح سے20بوتل شراب، تھانہ قلعہ کالر والہ کے علاقہ سے گلریز سے ایک کلو240گرام چرس اور عدنان سے پستول اور تین گولیاں برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :