صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا اجلاس، 31 ارب سے زائد کے فنڈز کی منظوری

جمعہ 27 جون 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 86 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 16 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 31 ارب 22 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی آیند ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم روف نے کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب کے منتخب اضلاع میں کیتھ لیبلز کیلئے 2 ارب 4 کروڑ کے فنڈز کی منظوری، پاری سیدین ڈیم کی تعمیر کے لیے 4 ارب روپے ، ضلع رحیم یار خان میں واٹر لو گنگ کے خاتمے کے لیے 2 ارب 88 کروڑ ، لاہور میں ماڈل مچھلی مارکیٹ کی تعمیر کے لیے 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ، پنجاب کے مختلف اضلاع کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 22 ارب 26 کروڑ کے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔

چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :