ح*مصور خان کاکڑ کی نماز جنازہ آج شام ہاکی گرائونڈ میں ادا کی جائے گی

جمعہ 27 جون 2025 21:35

~کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء) مصور خان کاکڑ کی نماز جنازہ آج شام ہاکی گرائونڈ میں ادا کی جائے گی آل پارٹیز کے رہنمائوں اور مصور کاکڑ کے اہلخانہ کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے تاجر ہفتہ کی سہ پہر 4 بجے بازار بند کرکے اس کے بہیمانہ قتل کے خلاف ٹوکن احتجاج ریکارڈ کروائے کیونکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی اور اپنے وعدے میں ناکام رہے اس لئے وہ فوری طور پر مستعفی ہوجائیں مصور کاکڑ کے چچا حاجی ملنگ کاکڑ آل پارٹیز کے رہنمائوں رشید ناصر اور نصر اللہ زیرے سمیت دیگر نے کہا کہ مصور کاکڑ کی نماز جنازہ ہفتہ کی شام 6 بجے ہاکی گرائونڈ میں ادا کی جائے گی اور انہیں کاسی قبرستان میں آسودہ خاک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اور مرحوم کی فاتحہ خوانی ایوب اسٹیڈیم کی مرکزی جامع مسجد میں 3 روز ہوگی۔