
کراچی میں کارشوروم کے مالک کے گھر 13 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی
برقع پوش خواتین سمیت ملزمان کے کپڑے ایف آئی اے سے ملتے تھے، شرٹ پر مونوگرام بھی چسپاں تھا، مدعی مقدمہ
جمعہ 27 جون 2025 21:45
(جاری ہے)
فیروزآباد تھانے کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں کارشوروم مالک کے گھرڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان 13 کروڑ روپے، آئی فون اورگوگل پکسل سمیت 9 موبائل فونز، 20 استعمال شدہ گھڑیاں،ایک اسمارٹ واچ،مختلف برانڈ کی25 قیمتی پرفیوزاور2 لیپ ٹاپ لوٹ کر فرارہوگئے۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 25/678 فیروزآباد تھانے میں متاثرہ کار شوروم مالک محمد سالک کی مدعیت میں نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ خالد بن ولیڈ روڈ پرگاڑیوں کی خرید وفروخت کا کام کرتا ہے۔ 25 اور 26 جون کی درمیانی شب تقریبا ساڑھے 3 بجے اپنے گھر پہنچا اورگھرکے سامنے اپنی گاڑی پارک کررہا تھا کہ اسی دوران ایک سیاہ ریوو گاڑی میری گاڑی کے آگے آکررکی، جس میں 2 مرد اور 3 برقعہ پوش خواتین اتریں، جس میں ایک ملزم نے ایف آئی اے سے ملتے جلتے کپڑے پہننے ہوئے تھے اورشرٹ پراایف آئی اے کا مونوگرام چسپاں تھا۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان میرے پاس آئے اوردونوں نے اپنے پاس موجود پستول نکال کرمیرے اوپررکھ دیا اورمجھے اوپرچلنے کا کہا، جس پر میں ان کے ساتھ اپنے گھر پہنچا۔ انہوں نے مجھے دروازہ کھلوانے کا کہا۔ میری آوازمیرے گھروالوں سے سنی تو انہوں نے دروازہ کھول دیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق وہ تمام مرد اورخواتین مجھے لے کر گھر میں داخل ہوئے اورمیرے گھر کی تلاشی لینی شروع کردی اورمجھ سے رقم اورچابیوں اور الماریوں سے متعلق پوچھتے رہے۔ بعد میں وہ میریبیڈ روم میں داخل ہوئیاورمیری الماری میں رکھی ہوئی 13 کروڑ روپے کی نقدی بیگوں میں بھرلی۔ ملزمان 9 قیمتی موبائل فونز، 20 گھڑیاں ،اسمارٹ واچ ، 2 لیپ ٹاپ ، مختلف برانڈ کی25 قیمتی پرفیوزاوردیگرسامان لوٹ کر فرارہوگئے۔پولیس نے واردات کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ملوث ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.