مریم نواز کا دریا سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد کے ڈوبنے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار

ہفتہ 28 جون 2025 02:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دریا سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد کے ڈو بنے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی ا ور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دریا میں لاپتہ افراد کی خیریت و عافیت سے بازیابی کی دعا بھی کی۔