امریکا نے ایران پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جائز قرار دے دئیے

ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے اور استعمال کے خطرے کو روکنا ضروری تھا،عالمی ادارے کوخط

ہفتہ 28 جون 2025 11:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) امریکا نے ایران پر حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت جائز قرار دے دیے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے خط میں امریکا نے ایران کے خلاف کارروائی کو اجتماعی دفاع قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکا نے خط میں کہا ہے کہ ایران کی جوہری افزودگی کی صلاحیت ختم کرنا ہدف تھا، ایران کے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے اور استعمال کے خطرے کو روکنا ضروری تھا۔خط میں یہ بھی لکھا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے لیے پرعزم ہیں۔