
الائنس ٹیک سمٹ 2025، پاکستان کو عالمی ٹیکنالوجی مرکز بنانے کی جانب اہم قدم،عطیہ ماڈلز سے نکل کر خود انحصاری، مقامی سرمایہ کاری اور نوجوانوں کی تربیت پر زور
ہفتہ 28 جون 2025 12:57
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ 2045 تک ایسے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹس عام ہو جائیں گے جو دیکھنے اور سوچنے میں انسانوں جیسے ہوں گے، لیکن پاکستان کو اس سطح تک پہنچنے کے لیے ابھی طویل سفر درپیش ہے۔
مصنوعی ذہانت کے ماہر شیخ عبدالقادر نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی سروس سیکٹر کو تیزی سے متاثر کر رہی ہے، اور پاکستان میں اس شعبے کے لیے ضوابط اور معیارات کی اشد ضرورت ہے۔سائبر سیکیورٹی اور جیو پولیٹیکل انٹیلیجنس کے ماہر علی ملک نے خبردار کیا کہ اے آئی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ پرائیویسی اور سکیورٹی کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے سٹارٹ اپس پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں، خصوصاً نوعمر افراد کو انٹرن شپ فراہم کریں تاکہ ہنر کو نکھارا جا سکے۔تعلیمی ٹیکنالوجی کی ماہر ارسلہ وقارے کہا کہ ٹیکنالوجی کا مقصد صرف اسکولوں میں موجود بچوں تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ ایسے بچوں تک بھی رسائی ہونی چاہیے جو اسکول نہیں جا پاتے۔پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ کی ماہر گل زیبا نے کہا کہ ہمیں صرف عطیہ دہندگان پر انحصار نہیں کرنا چاہیے بلکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہنر سکھا دینے کے بعد یہ طے کرنا ضروری ہے کہ ان کے لیے روزگار کے مواقع کہاں ہوں گے۔ڈیجیٹل پالیسی کے ماہر رضا احمد سکھیرانے کہا کہ بڑے خواب اور مستقل مزاجی ہی کامیابی کی بنیاد ہوتے ہیں، اور نوجوانوں کو یہی سیکھنا چاہیے۔اے آئی ہیلتھ ٹیک کے ماہر شاہ رخ بابرنے پاکستان میں کاروبار کے ماحول کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار ملکی کمپنیوں پر اعتماد نہیں کرتے، جس کی ایک بڑی وجہ ساکھ کا بحران ہے۔گیم اور ایپ ڈویلپمنٹ کے ماہر خاور نعیم نے کہا کہ پاکستان گیم انڈسٹری کے لیے ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن سکتا ہے، بشرطیکہ بروقت حکمتِ عملی اور مارکیٹ تک رسائی حاصل کی جائے۔سمٹ کے اختتام پر مشترکہ پیغام یہ دیا گیا کہ اگر پاکستان اپنے نوجوانوں کو ہنر، مواقع اور اعتماد فراہم کرے تو ملک عالمی ٹیکنالوجی نقشے پر اپنی شناخت مضبوطی سے قائم کر سکتا ہے۔ مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملکی پالیسی ساز اداروں، تعلیمی نظام اور نجی شعبے کو مل کر نوجوانوں کے لیے ایک جامع ڈیجیٹل ایکو سسٹم تیار کرنا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.