
پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی مفت سہولت بند کرنے کا فیصلہ ، مراسلہ جاری
سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان کوجاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 30 جون 2025 کے بعد لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر علاج کی سہولت ختم کر دی جائے گی
فیصل علوی
ہفتہ 28 جون 2025
14:45

(جاری ہے)
پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب فری علاج کیلئے جلد نئی پالیسی متعارف کروائیں گی۔
اس فیصلے کے بعد اب شہریوں کو صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت حاصل نہیں ہوگی اور انہیں علاج کیلئے خود پیسے خرچ کرنے ہوں گے۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ صحت کارڈاب صرف نجی ہسپتالوں میں قابل استعمال ہو گا۔ مریضوں کو نجی ہسپتالوں میں 50 فیصد بل اپنی جیب سے ادا کرنا ہو گا۔ نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت گائنی اور آنکھوں کے آپریشن کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی جبکہ جنرل سرجریز، دل کے علاج، ڈائیلیسز اور دیگر مخصوص بیماریوں کا علاج ممکن ہو گا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پچھلے دور حکومت میں صحت کارڈ منصوبے کا آغاز کیا گیا تھاجس کے تحت غریب افراد کو سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔صحت کارڈ کے تحت10لاکھ تک سالانہ علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں تھیں۔ صحت کارڈ کے ذریعے کم آمدن والے افراد کو سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں سے مہلک بیماریوں کے علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں تھیں۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی ارکانِ پنجاب اسمبلی کی معطلی ’غیر قانونی‘
-
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 81 فلسطینی مارے گئے، وزارت صحت
-
جرمنی اور اتحادی فوجیوں کی دریائے رائن پر فوجی مشقیں
-
سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کہ عدالتی فیصلے سے پاکستانی بیانیے کو تقویت ملی ہے، وزیراعظم شہباز شریف
-
ڈیفالٹ کے خدشے میں واضح کمی، بلوم برگ نے پاکستانی معیشت کوعالمی سطح پر ابھرتی معیشتوں میں سرفہرست قرار دیدیا
-
سانحہ سوات، غفلت برتنے پرڈپٹی کمشنر سوات کو معطل کر دیا گیا
-
فضائی آلودگی سے رحم مادر میں بچوں کی دماغی نشو و نما متاثر
-
دہلی یونیورسٹی نے اسلام ، پاکستان ، چین کے حوالے سے کورسزختم کردیے
-
پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ،10 ارکان پر 20 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد، نوٹیفکیشن جاری
-
امریکی خاتون کے بعد تیونس کی لڑکی بھی کراچی میں دھوکا کھا گئی، شادی کے چند ماہ بعد طلاق
-
وزیراعلیٰ سندھ کا عالمی یومِ ہیپاٹائٹس پر پیغام
-
روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کیلئے 100 ملین ڈالر کی قیمت مقرر کرنے کی تردید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.