چین میں طبی آلات کی صنعت کا   حجم  1.2 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا

ہفتہ 28 جون 2025 15:08

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے "چائنا میڈیکل ڈیوائس سپلائی چین ڈویلپمنٹ رپورٹ (2025)جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ کے دوران چین میں طبی آلات کی صنعت نے مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

2024 میں چین کی میڈیکل ڈیوائس انڈسٹری مارکیٹ کا حجم 1.2 ٹریلین یوآن تک بڑھ گیا۔ میڈیکل ڈیوائس لاجسٹکس اینڈ ویئر ہاوس کا کل رقبہ 23.58  ملین مربع میٹر   اور میڈیکل ڈیوائس لاجسٹکس اور نقل و حمل کے لئے ملکیتی گاڑیوں کی تعداد 40،000 سے تجاوز کرگئی۔ مئی 2025 تک چین میں مجموعی طور پر 353 جدید طبی آلات کی منظوری دی گئی ہے جس میں 2024 کے مقابلے میں 37 اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :