ٹرمپ کا یورپ پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے اور چین پر دبا بڑھانے پر زور

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:44

ٹرمپ کا یورپ پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے اور چین پر دبا بڑھانے پر ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی رہنمائوں پر زور دیا ہے کہ وہ روسی تیل کی خریداری بند کریں اور چین پر معاشی دبا ڈالیں تاکہ یوکرین جنگ کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس حکام کے مطابق صدر ٹرمپ نے یہ بات یوکرینی صدر اور یورپی رہنمائوں کے ساتھ ہونے والے کوالیشن آف دی ولنگ کے اجلاس میں کہی، یہ اتحاد یوکرین کی سلامتی اور جنگ کے خاتمے کے لیے بنایا گیا ہے۔

امریکی صدر نے اجلاس کے دوران رہنمائوں سے کہاکہ روسی تیل خریدنے پر یورپ سے ملنے والی رقم یوکرین جنگ میں استعمال ہو رہی ہے۔صدر ٹرمپ نے دعوی کیا کہ روس نے ایک سال میں یورپ کو ایندھن کی فروخت سے ایک ارب یورو سے زائد رقم حاصل کی۔امریکی صدر نے یورپی رہنمائوں کو یوکرین جنگ میں روس کو حاصل حمایت رکوانے کے لیے چین پر معاشی دبا بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔