Live Updates

دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی

دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ نے اعداد و شمار جاری کردئیے

جمعہ 5 ستمبر 2025 14:37

دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2025ء)دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی۔متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی آبادی 2011 میں 20 لاکھ تھی جو اب 2025 میں 40 لاکھ ہوگئی ہے۔اس حوالے سے دبئی ڈیٹا اینڈ اسٹیٹسٹکس اسٹیبلشمنٹ نے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق 1975 میں دبئی کی آبادی صرف 1 لاکھ 87 ہزار تھی۔اگر یہی رفتار رہی تو دبئی کی آبادی 2032 میں 50 لاکھ اور 2039 میں 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

آبادی میں اضافے سے گھروں، تعلیم، صحت اور پبلک ٹرانسپورٹ کی طلب بڑھے گی۔ماہرینِ شہری انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دبئی سرمایہ کاروں، پروفیشنلز، ملینرز اور بلینرز کے لیے پرکشش مقام ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق دبئی میں بڑھتی آبادی مہنگائی کے دبا میں اضافہ کرسکتی ہے، آبادی بڑھنے سے ٹریفک جام رہنے اور نئی رہائشی سوسائٹیز بننے کا امکان ہے۔اس حوالے سے معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ دبئی میں ٹرانسپورٹ کے اہم ذریعے میٹرو بلیو لائن اور نئے ریٹیل پروجیکٹس اہم کردار ادا کریں گے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات