ٹی ایم اے کے سینٹری سٹاف نے بند نالوں، مین بازار اور کلوٹوں سے گندگی ہٹا کر پانی کی روانی بحال کر دی

ہفتہ 28 جون 2025 15:08

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر ٹی ایم اے کے سینٹری سٹاف نے شدید بارش کے باعث بند ہونے والے نالوں، مین بازار اور کلوٹوں سے گندگی/ملبہ ہٹا کر پانی کی روانی کو بحال کر دیا ہے۔ مین بازار بٹگرام میں بارش کے دوران اطراف سے آنے والے گندگی کو ہٹا کر سڑک کو صاف کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سینٹری انسپکٹر دوستی رحمٰن کی نگرانی میں ٹی ایم اے عملہ شہر کے تمام گلی، کوچوں اور رابطہ سڑکوں کی صفائی میں مصروف ہے اور سڑکوں پر آئے ہوئے ملبے کو ہٹایا جا رہا ہے۔

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے شہر کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اساتذہ کی محنت کو سراہا اور اسی لگن سے کام جاری رکھنے کی ہدایات دی۔

متعلقہ عنوان :