ایک دوسرے کے عقیدے کا احترام نہایت ضروری ہے ،بدر الحسنین عابدی

ہفتہ 28 جون 2025 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)جامع مسجد و امام بارگاہ باب النجف بفرزون میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا بدر الحسنین عابدی نے کہا کہ ایک دوسرے کا احترام نہایت ضروری ہے لہٰذا ہمیں نفرتوں سے اجتناب برتنا ہوگا تاکہ یہ معاشرہ درستگی کی طرف چل سکے،کیونکہ اسلام کا واضح پیغام ہے کہ ہمیں ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کرنی ہے اور اسی فکر و فلسفے پر عمل پیرا ہوکر ہمیں کام کرنا ہوگا ،کیونکہ اسی مقصد کیلئے نواسہ رسولﷺ نے اپنی جان قربان کی اس کے ساتھ ساتھ ہمیں خدا اور اسکے رسولﷺ کے احکام کی بھی پیروی کرنا ہوگی اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائی موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :