میجر عزیز بھٹی شہیدؒ کی قربانی قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

جمعہ 12 ستمبر 2025 13:21

میجر عزیز بھٹی شہیدؒ کی قربانی قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے،سپیکر قومی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نشان حیدر میجر عزیز بھٹی شہید کو ان کی 60 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر عزیز بھٹی شہیدؒ کی قربانی قومی تاریخ کا درخشاں باب ہے۔ جمعہ کو اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نشان حیدر میجر عزیز بھٹی شہید کی بے مثال قربانی کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

قوم اپنے عظیم سپوت میجر عزیز بھٹی شہید کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔میجر عزیز بھٹی شہیدؒ نے 1965 کی جنگ میں بے مثال دلیری دکھائی۔نشانِ حیدر میجر عزیز بھٹیؒ شہید کی بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں۔12 ستمبر 1965 کو میجر عزیز بھٹیؒ شہید نے جامِ شہادت نوش کیا۔لاہور کے برکی سیکٹر میں پانچ دن تک دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا۔افواجِ پاکستان نے ہمیشہ وطن کی سرحدوں کی حفاظت کی۔