مرضی خدا کیلئے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ،علامہ حسن ظفر نقوی

ہفتہ 28 جون 2025 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ مرضی خدا کیلئے عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے ،کیونکہ اسلام ایک مکمل دین ہے اور خدا وحدہ لا شریک ہمارا رب ہے ہمیں اس نے پیدا کیا اور وہی ہمارا پالنے والا ہے اور یہی دین اسلام کا پیغام ہے جو خدا کی وحدانیت اور محمد مصطفیٰ ﷺ کی رسالت پر ایمان کے ساتھ محمدﷺ و ّآل محمدﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر ہم چلیں ۔

(جاری ہے)

یہی انسان کیلئے بہترین پیغام ہے کہ وہ اپنے آپ کو تیار رکھیں اور دین کی تبلیغ و ترویج کیلئے بھرپور کوششوں کو جاری رکھیں ،تاکہ امام حسینؓ کا مشن جاری و ساری رہے اور کربلاء والوں کا پیغام زندہ و جاوید رہے جسکی بدولت آج بھی زندہ و جاوید ہے اور دشمنوں پر کری نگاہ رکھی جائے ۔