Live Updates

شہدا کربلاء کی قربانیوں نے انسانیت کا سر فخر سے بلند کیا ،مولانا محمد تقی مہدوی

ہفتہ 28 جون 2025 16:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)جامع مسجد و امام بارگاہ حیدری اورنگی ٹاؤن نمبر دس میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا محمد تقی مہدوی اور مرزا حیدر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کربلاء کی قربانیوں نے انسانیت کا سر فخر سے بلند کیا یہی وجہ ہے کہ امام حسینؓ و شہداء کربلاء کی قربانی عظیم اور لازوال ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس طریقے کی جنگ اس سے قبل لڑی گئی اور نہ آئندہ زمانہ اس کی مثال پیش کرسکے گا ۔

(جاری ہے)

ان رہنماؤں نے فضائل و مصائب اہلبیتؓ بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان سیرت و کردار اور اہلبیتؓ رسولﷺ کے اعلیٰ اقدار کی پیروی کرے تاکہ اسلام کی تبلیغ و ترویج کا سلسلہ آگے بڑھے بعد ازاں ماتمی سنگت دعائے امام موسیٰ کاظم کے اراکین نے نوحہ خوانی و ماتم داری کی۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات