سکولوں کو2025-26میں 40 ارب کے فنڈز دینے کا اعلان

ہفتہ 28 جون 2025 16:29

سکولوں کو2025-26میں 40 ارب کے فنڈز دینے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) پنجاب کے سرکاری سکولوں کو 2025-26میں 40 ارب کے فنڈز دینے کا اعلان کر دیا گیا۔مذکورہ فنڈز کے خرچ پر مالی رولز کے تحت ٹیکسز اپلائی نہیں ہوں گے،محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے فنڈز کے استعمال پر وضاحت جاری کردی،محکمہ سکول ایجوکیشن نے فی سکول 25لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

تمام فنڈز سکول مینجمنٹ کونسلز کو دیئے جائیں گے،ایس ایم سی کو دیئے جانے والے فنڈز پر گورنمنٹ رولز بھی اپلائی نہیں ہونگے۔سکول سربراہان ایس ایم سی کی منظوری سے فنڈز خرچ کرسکیں گے،فنڈز کا استعمال آڈٹ جنرل کے دائرہ کار میں نہیں آئے گا،سکولوں کو جاری کردہ فنڈز پیپرا رولز سے بھی مبرا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :