انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس کی خیبرپختونخوا میں آگاہی مہم

ہفتہ 28 جون 2025 16:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)انسداد منشیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ بھر میں آگاہی مہم جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے انسداد منشیات کے عالمی دن کو منایا گیا، دن کی مناسبت سے اینٹی نارکوٹکس فورس نے صوبہ بھر میں آگاہی مہم چلائی۔

(جاری ہے)

خصوصی مہمات میں پشاور کے دی حق آواز ریحیب سنٹر، شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی ،شرنگل اپر دیر سمیت ہری پور اور پشاور کے مختلف جامعات میں آگاہی ٹاک اور واک کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے انسداد منشیات کے حوالے سے بینرز اٹھائے اسکی روک تھام کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاوشوں کو سراہا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا کی جانب سے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اساتذہ اور طلبہ کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔