Live Updates

اسلام آباد،اغوا کیس میں جعلی پولیس اہلکار گرفتار، یرغمالی کو بازیاب کرا لیا گیا

ہفتہ 28 جون 2025 16:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)اسلام آباد آئی سی ٹی پولیس نے بنی گالہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ایک مغوی شخص کو بازیاب کرالیا ۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت خالد محمود، محمد ظفر اور جمیل احمد کے ناموں سے کی گئی ہے جنہوں نے خود کو قانون نافذ کرنے والے اہلکار ظاہر کرتے ہوئے ایک شہری کو مبینہ طور پر اغوا کیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے چھینی گئی گاڑی، ہتھکڑیاں، پولیس یونیفارم، فیس ماسک، ایک وائرلیس سیٹ، ہتھیار، گولہ بارود اور جرم میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی۔ پولیس ٹیم کے فوری اور موثر جواب کو ڈی آئی جی پولیس محمد جواد طارق نے سرا ہتے ہوئے کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے، شہریوں کی جان و مال کو خطرہ میں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور عزت پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات