ت*موٹروے پولیس ایم 3 کی کارروائی، 2000 میٹر چوری شدہ فینسنگ باڑ برآمد

م*موٹروے پولیس کی اطلاع پر مقامی پولیس اور این ایچ اے حکام نے موقع پر کارروائی کی ًپیر محل کے قریب سابق کنٹریکٹر کے ملازم سے چوری شدہ حفاظتی باڑ برآمد کر لی گئی،ترجمان

ہفتہ 28 جون 2025 19:25

%لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء)موٹروے پولیس ایم 3 نے پیر محل کے قریب خفیہ اطلاع پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 2000 میٹر چوری شدہ فینسنگ حفاظتی باڑ برآمد کر لی ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ باڑ ایک سابق کنٹریکٹر کے ملازم کے قبضے سے برآمد ہوئی ہے جس کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق حفاظتی باڑ ایک خالی پلاٹ میں چھپا کر رکھی گئی تھی، جہاں سے اسے موقع پر ہی برآمد کر لیا گیا۔

موٹروے پولیس کی اطلاع پر مقامی پولیس اور این ایچ اے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے اور برآمد شدہ باڑ کو قانونی کارروائی کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔کامیاب کارروائی میں انسپکٹر محمد انور اور سب انسپکٹر آصف نعیم نے حصہ لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹروے کی فینسنگ نہ ہونا حادثات کا باعث بنتی ہے، اس لیے ایسی چوریوں کی روک تھام ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :