سید ذوالفقارشاہ کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کے خاتمے کیلئی30 جون کو کراچی پریس کلب پر احتجاج کا فیصلہ

ہفتہ 28 جون 2025 19:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)بلدیہ عظمی کراچی اور ٹی ایم سیز کے ملازمین، پینشنرز اور ریٹائر ملازمین کے واجبات اور دیگر مسائل کے حل کیلیے جاری جدوجہد میں تیزی لانے کے لییاور قائد الائنس سید ذوالفقارشاہ کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر حکمت عملی کے لیے ہونے والے میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے اجلاس میں طے پایا کہ بروز پیر مورخہ 30 جون صبح گیارہ بجے کراچی پریس کلب میں میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی یونینز و ملازمین وپینشنرز کی جانب سے اپنے واجبات کی فوری ادائیگی، پینشن کے اجرا، ٹی ایم سیز ریٹائر ملازمین کو پروانڈنٹ فنڈ کی ادائیگی اور قائد مزدور سید ذوالفقارشاہ کے خلاف پینشنرز کے مسائل حل کروانے کی پاداش میں انکے خلاف درج کی جانے والی ایف آئی آر کی واپسی کیلیے پرامن احتجاج بروز پیر 30 جون صبح گیارہ بجے رکھا گیا ہے جس میں ملازمین و پینشنرز نے اپنے مسائل کے حل کیلیے بھرپور شرکت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

الائنس کا اجلاس کے ایم سی ورکشاپ میں صدر سید ذوالفقارشاہ کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں الائنس کی یونینز سجن یونین، یونائیٹڈ ورکرز یونین ساوتھ، پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین ساوتھ، یونائیٹڈورکرز یونین ایسٹ، کے ایم سی ریٹائرایمپلائز ایسوسی ایشن، کے ایم سی آفیسرز وآفیشل ایسوسی ایشن ،ڈی ایم سی ساوتھ ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے زمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے پینشنرز کے مطالبات کے لیے جدوجہد کرنے پر الائنس کے صدر سید ذوالفقارشاہ پر جھوٹی ایف آئی آر کے اندراج کی بھرپور انداز میں مذمت کی گئی۔ سید ذوالفقارشاہ سے مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے ایف آئی آر کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں پیر 30 جون کو بھرپور طاقت سے پریس کلب پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :