ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی وقاص نذیر کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں الوداعی تقریب

ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، سینئر پولیس افسران اور سنٹرل پولیس آفس آپریشنز برانچ کے سٹاف کی تقریب میں شرکت

ہفتہ 28 جون 2025 19:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان کی ایڈیشنل آئی جی کے عہدے پر ترقی و تعیناتی بطور ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن برانچ پنجاب اورڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیرکے بطور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب تبادلہ پر سنٹرل پولیس آفس میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، سینئر پولیس افسران اور سنٹرل پولیس آفس آپریشنز برانچ کے سٹاف نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سینئر افسران نے ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان اور ڈی آئی جی وقاص نذیر کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔سینئر پولیس افسران نے ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان اور ڈی ائی جی وقاص نذیر کی سنٹرل پولیس آفس آپریشنز برانچ میں گراں قدر خدمات کو سراہا۔

سینئر پولیس افسران نے ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان اور ڈی آئی جی وقاص نذیر کو نئی ذمہ داریوں سے عہدہ براہ ہونے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان اورڈی آئی جی وقاص نذیر نے آپریشنز پنجاب میں تعیناتی اور خدمات کی بجا آوری کے دوران ساتھی افسران اور سٹاف کے بھرپور تعاون پران کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :