نصیرآباد ،نامعلوم چور دو گائوں کے ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار ہوگئے

ہفتہ 28 جون 2025 20:10

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) نصیرآباد ٹرانسفارمر چور دوبارہ سرگرم تمبو میں ایک رات میں دو گاوں کے ٹرانسفارمر چوری کر لئے گئے پولیس کے مطابق خان کوٹ پولیس تھانہ کی حدود امین عمرانی ڈپ میں گزشتہ شب نا معلوم چور ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ باباکوٹ پولیس تھانہ کی حدود ڈپ ساٹھ مگسی شاخ گاوں مجید بنگلزئی میں گزشتہ شب چور ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔