iتفتان بازار میں کرنٹ لگنے سے ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا

ہفتہ 28 جون 2025 20:15

aکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) تفتان بازار میں کرنٹ لگنے سے ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں ڈرم بازار میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایرانی ڈرائیور جاں بحق ہوگیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی لیویز کے عملے نے نعش ایرانی حکام کے حوالے کردی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔