چکوال،آٹا چکی مالک بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

ہفتہ 28 جون 2025 20:20

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) تھانہ ڈھڈیال کے علاقہ جیٹھل میں آٹا چکی مالک بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

آئیسکو سب ڈویڑن ڈھڈیال کی ڈی ٹیکشن ٹیم نے جیٹھل میں چیکنگ کے دوران ابرار حسین ولد منور حسین کا بجلی میٹر چیک کیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ صارف نے بجلی کی مین PVC لائن سے تار لگا کر ڈائریکٹ کنکشن لگا رکھا تھا اور چوری کی بجلی سے آٹا چکی چلا رہا تھا۔ آئیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونے والی تار برآمد کرکے مذکورہ صارف کے خلاف متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :