
رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار کی سانحہ سوات پر کے پی کے حکومت کی نااہلی اور غفلت کی مذمت
ہفتہ 28 جون 2025 20:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بطور ایک نمائندہ میری بھی تکلیف وہی ہے جو اس سانحے کے متاثرین کے لواحقین کی ہے، اگر خیبرپختونخوا حکومت یا وہاں کی انتظامیہ کی جانب سے انہیں بروقت آگاہی دی جاتی، وہاں ریسکیو آپریشن بروقت کیا جاتا، وہاں پر ہیلی کاپٹر ان افراد کی مدد کے لیے پہنچایا جاتا تو ایسا سانحہ پیش نہ آتا۔
رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ سانحہ سوات میں جانبحق ہونے والے ایک گھنٹہ تک امداد کے لیے پکارتے رہے لیکن کوئی بھی ان کی امداد کو نہ پہنچا جسے میں خیبرپختونخوا حکومت کی نااہلی اور ناکامی کہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ا گر وہاں دفعہ 144 نافذ تھی تو وہاں پر کیوں ایسے انتظامات نہیں کیے گئے جس سے لوگوں کو دریائوں کے اندر جانے سے روکا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ جو حکومت گزشتہ 15 سال سے صوبائی حکومت چلا رہی ہےوہاں ریسکیو ٹیموں کے لیے سامان تک دستیاب نہیں، ایک طرف تو کہتے ہیں کہ ہمارے پاس اتنا پیسہ ہے کہ ہم وفاق کو ادھار دے سکتے ہیں اور بسکٹ کھانے پر اتنے پیسے لگا سکتے ہیں تو پھر عوامی فلاح و بہبود کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کے پاس پیسے کیوں موجود نہیں جو ایک سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کے معاوضے کی اب کوئی ضرورت نہیں اور نہ ہی ان کے اس معاوضے سے قیمتی جانیں واپس آ جانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کے پی کے حکومت نے کچھ کرنا ہی ہے تو پنجاب حکومت کی طرح عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر کام کرے، کلینک آن وہیلز اور دیگر اس جیسے منصوبوں کو شروع کرے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔ سیدہ نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں کو بھی مون سون کے موسم میں ندی نالوں اور نہروں میں نہانے سے اجتناب کرنا چاہیئےکیونکہ ایک بندے کے ڈوبنے سے پورے خاندان کو اس کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے لہٰذا ندی نالوں اور نہروں میں نہانے سے باز رہیں۔ انہوں نے سانحہ سوات کے جانبحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
پاکستان بھر میں مون سون کی بارشوں سے 657 افراد ہلاک، 929 زخمی ، این ڈی ایم اے
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
-
کوئٹہ سول اسپتال کی 300 سے زائد ویل چیئرز مریض اپنے ساتھ گھر لے گئے
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
چینی کمپنی کا پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کا پلانٹ لگانے کااعلان
-
پنجاب میں دریائوں کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی
-
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے ، ترجمان
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.