Live Updates

آصف زرداری کی شمالی وزیرستان دہشت گردی واقعے کی مذمت، 13سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس

قوم اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ، ناسور کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، صدر مملکت

ہفتہ 28 جون 2025 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)صدر آصف زرداری نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 13سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ جاری بیان میں صدر زرداری نے کہا کہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا ،قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دفاع وطن کی راہ میں جان قربان کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں،ایسا بزدلانہ حملہ قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتا ۔صدر نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 14خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔صدر نے زخمی شہریوں، بچوں اور خاتون کی جلد صحت یابی ، شہداء کے بلندی درجات کی دعاء کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات