گ*کوئٹہ کے رہائشی 10 سالہ معصوم طالب علم مصور خان کاکڑ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ہفتہ 28 جون 2025 22:35

-کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) کوئٹہ کے رہائشی 10 سالہ معصوم طالب علم مصور خان کاکڑ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں صوبائی وزراء ، اراکین اسمبلی، تاجر تنظیموں کے رہنماء سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں، قبائلی عمائدین جن میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، اراکین صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک، ملک نعیم خان بازئی، انسپکٹر جنرل آف پولیس معظم جاہ انصاری ، اصغر خان اچکزئی، ملک نصیر احمد شاہوانی، مولانا عبدالقادر لونی، عبدالرحیم زیارتوال، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، قاری مہر اللہ، خوشحال کاسی، چنگیز حئی بلوچ، عبدالقیوم آغا، نصر اللہ زیرے، جبار خان خلجی، مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، میر یاسین مینگل سمیت مختلف سیاسی ، مذہبی جماعتوں تنظیموں کے رہنمائوں کے علاوہ قبائلی عمائدین اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد جنازے میں شریک تھیں جس کے بعد مصور خان کاکڑ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں کاسی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔