بھارت ،اڑیسہ میں مندر میں بھگدڑ مچنے سے 3 افراد ہلاک، 50زخمی

اتوار 29 جون 2025 11:40

بھونیشور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) بھارتی ریاست اڑیسہ میں اتوار کی صبح ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 3 افراد ہلاک اور 50دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع پوری میں شری گنڈیچا مندر کے قریب صبح 4 بجے کے قریب پیش آیا جب یاتریوں کی ایک بڑی تعداد درشن کے لیے جمع تھی ۔پوری کے ضلع کلکٹر سدھارتھ ایس سوین نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے چھ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔