ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نےسالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

اتوار 29 جون 2025 13:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نےسالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مہنگی اشیاء بیچنے پر ایک سال کے دوران 3 ہزار 431 دکانداروں کے خلاف کاروائیاں کیں،ایک ہزار 933 دکانداروں کو سزائیں 2 ہزار 491 پر جرمانہ عائد کیا گیا۔ایک سال میں وفاقی دارالحکومت سے 2 ہزار 213 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا گیا۔

غیر قانونی پیٹرول ایجنسیز اور اوپن ایل پی جی بیچنے والوں کی 100 دکانیں سیل کرکے ان کے خلاف 101 مقدمات درج کیے گئے۔ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے 5 اینٹوں کے بھٹوں کو بھی سیل کیا گیا،شہر میں وال چاکنگ پر پابندی کی خلاف ورزی پر 156 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ڈینگی لاروا کی افزائش کا باعث بننے والے 315 پوائنٹس کے خلاف کاروائیاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک سال میں 14 ہزار 252 ڈومیسائل کا اجراء کیا گیا۔ایک سال کے دوران 76 غیر قانونی انڈور شیشہ کیفے بھی سیل کیے گئے۔مختلف اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے مجموعی طور پر 41 ٹیرس پرمٹ جاری کیے گئے۔اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مجموعی طور پر 13 ہزار 595 یونٹس کی انسپکشن کیں اور 370 یونٹس سیل کئے۔فوڈ اتھارٹی نے مجموعی طور پر 1 ہزار 427 ریسٹورنٹس پر 3 کروڑ 30 لاکھ جرمانہ عائد کیا۔

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ایک سال کے دوران 2 ہزار 513 لائسنسز کا اجراء کیا گیا،مختلف کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 97 ہزار سے زائد مضر صحت خوراک تلف کی گئی۔اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے روٹ پرمٹ کی مد میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 16 ہزار روپے کلیکشن کی گئی۔محکمہ ایکسائز کی جانب سے رجسٹریشن کی مد میں 8 ارب 54 کروڑ 27 لاکھ 9 ہزار روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے گئے،محکمہ ایکسائز نے ہوٹل فیس کی مد میں 58 کروڑ 71 لاکھ روپے اکٹھے کیے،محکمہ ایکسائز نے روڑ ٹیکس کی مد میں 4 ارب 23 کروڑ 53 لاکھ جبکہ ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 48 کروڑ 90 لاکھ اکٹھا کیا،محکمہ ایکسائز کی جانب سے مجموعی طور پر ایک سال میں 20 ارب 66 کروڑ 19 لاکھ روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے گئے۔

انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سال میں 1135 پارٹنرشپ فرمز اور 40 این جی اوز کی رجسٹریشن کی گئی۔لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے لیبر لاز کی خلاف ورزی پر 988 افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 30 لاکھ جرمانہ عائد کیا،لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھٹوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے پرائمری سکول کا بھی آغاز کیا گیا۔200 سٹوڈنٹس پر مشتمل سکول بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے قائم کیا گیا۔لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چائلد لیبر سروے رپورٹ کا بھی اجراء کیا گیا۔یہ اعدادوشمار یکم جولائی 2024 سے 24 جون 2025 تک جاری کیے گئے ہیں۔