Live Updates

ملک کی ترقی کا راز باہمی و ذہنی ہم آہنگی ،اتحاد اور خلوص میں مضمر ہے ،ڈاکٹر ہارون الرشید

اتوار 29 جون 2025 13:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)شہری دفاع کے چیف وارڈن شہری دفاع ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ امن قائم رکھنا ہر شہری کا فرض ہے ملک کی ترقی کا راز باہمی و ذہنی ہم آہنگی ،اتحاد اور خلوص میں مضمر ہے محرم کے ایام میں پولیس فرائض منصبی میں مصروفِ عمل ہے اور تنظیم شہری دفاع شہریوں کی دیکھ بھال کا فریضہ انجام دے رہی ہے جس نے عوام کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا۔

زمانہ امن اور زمانہ جنگ میں رضا کاروں نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے۔زرائع کے مطابق تنظیم شہری دفاع کے چیف وارڈن ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے رضا کاروں سے کہا کہ ملک کی بے لوث خدمت بہت بڑا اعزاز ہے ۔ ہمیں اپنی ذات سے بالا تر ہوکر خدمات انجام دینا چاہیں۔ ملکی استحکام کے لیے کام کرنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

ایلیٹ فورس کے فضل عباس اعوان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سماج دشمن عناصر کی سرگرمیوں کا قلع قمع کرنے کے لیے تربیت بہت ضروری ہے ۔

تربیت کے بغیر ہم اپنے فرائض منصبی ادا نہیں کر سکتے۔ ہمارا ہر عمل دوسروں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے ہونا چاہیے۔چودھری حشمت محمود حسین نے کہا کہ ہم ایک طویل مدت سے سرگودھا کی شہریوں کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔ کسی بھی لالچ کے بغیر یہ سلسلہ آج جاری ہے اور جاری رہے گا۔ محمد ریاض نے کہا کہ عصرِ حاضر میں بہت سی ڈیوائسز منظرِ عام پر چکی ہیں۔

لوگوں کو اس کا شعور نہیں ہے ۔ رضاکاروں کو چاہیے کہ وہ عوام کو ان خطرات سے آگاہ کریں۔ مہر محمد یوسف نے کہا کہ ہماری زندگی کا مقصد دوسروں کے کام آنا ہے ۔ اللہ کی رضا کے لیے کام کرنا ہمارے ایمان ، ایقان کا حصہ ہے۔ مقررین نے رضا کاروں کو شاباش دی جنھوں نے معرکہ حق 2025میں خدمات انجام دیں اور آتش زدگی میں حصہ لینے والوں کی خدمات کو سراہا۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات