بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 5.3 شدت کا زلزلہ ، کوئی نقصان نہیں ہوا

اتوار 29 جون 2025 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ یونائیٹڈ سٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کی جانب سے فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق مقامی وقت کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں اتوار کی صبح 3 بجکر 30 منٹ پر 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز صوبہ بلوچستان میں واقع قصبے بارکھان کے شمال مشرقی علاقے میں 60 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہوئی ہے۔حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :