
جموں کشمیر عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی کے سامنے ایک بار پھر حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے صبر و تحمل کی شاندار مثال
اتوار 29 جون 2025 14:55
(جاری ہے)
رات گئے مطالبات کی منظوری کے بعد جموں کشمیر عوامی جائینٹ ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میر نے گزشتہ روز ہونے والی احتجاج کی کال کو واپس لینے کا اعلان کیا۔
جس پر شہریوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا، اکثر شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے لاکھوں روپے جمع کروا رکھے تھے مگر احتجاج کی کال کی وجہ سے ان کا ایک دن ضائع ہو گیا، کیونکہ تیاری کروانے والی اکیڈمیوں نے بھی اکیڈمیاں بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا، جس پر بچوں کا قیمتی وقت ضائع ہوا۔ خاص کر ایم ڈی کیٹ، ای کیٹ کرنے والے طلبہ و طالبات نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جموں کشمیر عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی کے زعماء سے کہا کہ وہ اثئے روز بلاوجہ احتجاج پہیہ جام شٹر ڈاؤن کی کال دے کر نہ صرف ریاست میں افرا تفری پھیلاتے ہیں، بلکہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے سمیت نسل نو کا مستقبل تاریک بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب حکومت نے انتہائی مدبرانہ اور دور اندیشانہ فیصلے کرتے ہوئے جموں کشمیر عوامی جائنٹ ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے۔ جس کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کی انتظامیہ سے معاملات طے پا گئے، 28 جون کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کو موخر کر دیا گیا، جموں کشمیر جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مظفرآباد ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان جعلی ادویات کی چھان بین پر بھی معاہدہ طے پا گیا، انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،اسی طرح جموں کشمیر جائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مظفرآباد ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان لوہار گلی روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر پانی کے چھڑکاؤ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا۔آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی جانب سے عوام الناس کو زمین کی فروخت پر عائد ایجوکیشن سیس کے خاتمے کا نوٹیفکیشن بھی جاری، 20 ایام میں حتمی آرڈیننس بحال کر دیا جائے گا۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مظفرآباد ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان تصفیہ طلب بجلی کنکشن پر بھی معاہدہ طے پا گیا، جب تک معاملہ زیر کار ہے کوئی ڈسکنکشن نہیں ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.