ڈاکٹر آمنہ جتوئی مسلم لیگ(ن)سندھ کی ہیلتھ افیئر کنسلٹنٹ مقرر

صوبائی صدر بشیر میمن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،،سلیم ضیا،راجہ عبداللہ ،مخدوم عطا حسین علی فواد شاہ،فیروز خان،اسلم خٹک ، رانا انجم ودیگر کی ڈاکٹر آمنہ جتوئی کو مبارکباد

اتوار 29 جون 2025 15:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے صدربشیر میمن نے مسلم لیگ(ن)سندھ کے سابق صوبائی صدر بابو سرفراز جتوئی(مرحوم) کی صاحبزادی ڈاکٹرآمنہ جتوئی کومسلم لیگ(ن)سندھ کی ہیلتھ افیئرز کنسلٹنٹ مقرر کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنمائوں سلیم ضیا، راجہ عبداللہ،مخدوم عطاحسین،سید علی فوادشاہ،کریم شیخ،قاضی زاہد، آصف جتوئی ایڈوکیٹ،سینئر فوٹو جرنلسٹ لئیق عالم نواب ،فیروز خان ،اسلم خٹک ایڈوکیٹ ،امجد آصف ایڈوکیٹ،علی عاشق گجر،خرم عباس بھٹی، سورتھ تھیبو ،پروین بشیر، مہناز اختر،غلام رسول اعوان،عصمت انور محسود، راشد گجر، حسنین عباسی،رانا انجم و دیگر نے ڈاکٹر آمنہ جتوئی کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے صحت کے شعبے میں مستحسن اقدام قرار دیاہے انہوں نیڈاکٹر آمنہ جتوئی کو ان کی تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر آمنہ اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے صحت کے شعبے پارٹی کے مضبوطی اور فعال بنانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گی۔