فضائی مسافروں اور ایئر پورٹس صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ای کچہری کل ہوگی

اتوار 29 جون 2025 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) فضائی مسافروں اور ایئر پورٹس صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ای کچہری کل 30جون کو ہوگی۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ای کچہری صبح 11 بجے ہوگی ، ڈی جی اور ان کی ٹیم شکایات براہِ راست سنیں گے۔

شکایت کنندگان ای کچہری میں براہِ راست شکایات درج کروا سکیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ شکایت میں نام، رابطہ نمبر، ایئرپورٹ کا نام اور تفصیل ضرور شامل کریں۔ترجمان پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے شکایات کنندگان پر زور دیا ہے کہ جہاں تک ممکن ہو معاون دستاویزی ثبوت بھی شکایت کے ساتھ فراہم کریں۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے آفیشل فیس بک پیج پر براہ راست دکھایا جائے گا ۔ای کچہری ادارے کے فیس بک پیج پر براہِ راست نشر ہوگی، تبصرے کے خانے میں مکمل معلومات کی فراہمی شکایت کے جلد ازالے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔