ایبٹ آباد ، نواحی علاقہ نگکی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

اتوار 29 جون 2025 17:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ نگکی روڈ پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کوقتل کردیا ،واقعہ کے بعدملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق 35 سالہ یاسر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہواجسے ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش ورثا کے سپرد کر دی۔تھانہ کینٹ میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔