ہری پور میں نہروں، جھیلوں اور ڈیمز پر دفعہ 144 نافذ

اتوار 29 جون 2025 17:40

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ہری پور میں نہروں، جھیلوں اور ڈیمز پر دفعہ 144 نافذ، مساجد سے اعلانات کر کے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ہری پور، غازی، اور خانپور کی تحصیلوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے تحت ضلع بھر کی تمام نہانے والی جگہوں، نہروں، ندی نالوں، جھیلوں اور ڈیمز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔عوام کو اس پابندی سے آگاہ کرنے کے لیے ضلع ہری پور کی مساجد میں خصوصی اعلانات کروائے گئے ہیں۔ عوام الناس سے پرزور گزارش کی گئی ہے کہ وہ پانی کے ان خطرناک مقامات سے دور رہیں کیونکہ کسی بھی وقت طغیانی (سیلاب) آ سکتی ہے، جو جانی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ \378

متعلقہ عنوان :