وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کردی ،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا

اتوار 29 جون 2025 18:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں پر نظر ثانی کردی ،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اتوار کو اوگرا کے اعلامیے کے مطابق ایس این جی پی ایل اورایس ایس جی سی ایل کے لیے مالی سال 2025-26 کے لیے گیس کی قیمتوں میں نظرثانی کی گئی ہےجس کے تحت بڑے صارفین، انڈسٹری (پروسیس) اور بجلی گھروں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاہم گھریلو صارفین (محفوظ اور غیر محفوظ) کے ماہانہ فکسڈ چارجز بھی بڑھا دیے گئے ہیں لیکن دیگر کیٹگریز جیسے گھریلو صارفین سلیب ریٹ)، روٹی تندور، کمرشل، جنرل انڈسٹری (کیپٹیو)، سی این جی، سیمنٹ اور کھاد کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے کیا جائے گا۔