ملتان میں تعمیراتی کام کے دوران نزدیکی گھر کی چھت گرنے سے مزدور ملبے تلے دب گیا

اتوار 29 جون 2025 18:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ملتان میں تعمیراتی کام کے دوران نزدیکی گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ایک مزدور ملبے تلے دب گیا۔واقعے کی اطلاع کنٹرول روم کو دی گئی۔

(جاری ہے)

کالر کے مطابق دنیا پور روڈ پر پلاٹ میں کام کے دوران ساتھ والے گھر کی چھت گر گئی ۔قریبی اسٹیشن سے ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر بھجوائی گئیں ۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری آپریشن کرتے ہوئے ایک مزدور کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا جسے فوری طبی امداد دے کر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :