Yپشاور، نامعلوم موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں اکاؤنٹنٹ کے طور پر خدمات سر انجام دینے والے صدر اعظم چترالی کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

اتوار 29 جون 2025 19:15

ی پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء)پشاور کے علاقے مچنی گیٹ آبشار کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں اکاؤنٹنٹ کے طور پر خدمات سر انجام دینے والے صدر اعظم چترالی کو مزاحمت پر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں مقتول کا قریبی رشتہ دار آفتاب خان چترالی بھی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔مقتول صدر اعظم چترالی اپنے بھانجے کے گھر بطور مہمان آیا تھا رات کو آبشار کالونی میں چہل قدمی کررہے تھے کہ رہزنوں نے یرغمال بنالیے ۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کے مطابق رہزن ملزمان سے نقدی اور موبائل چھین کر نہیں لیکر گیے