وزیرداخلہ محسن نقوی کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین

اتوار 29 جون 2025 19:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقیدکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کی2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کیدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا ہر قیمت پر خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔