وزیراعظم شہباز شریف کی سیاسی رہنما چوہدری نثار سے ملاقات،ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

اتوار 29 جون 2025 19:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو سیاسی رہنما چوہدری نثار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، اس موقع پر وزیراعظم نے چوہدری نثار کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ملکی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے ماضی کی یادیں تازہ کیں۔