ْوفاقی دارالحکومت میں پیڈل کے کھیل کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، صہیب حسن

اتوار 29 جون 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء) اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کے صدر صہیب حسن نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پیڈل کے کھیل کی ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد پیڈل ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں پیڈل کے کھیل کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھلاڑیوں کے لئے سہولیات نہ ہونے برابر ہے پھر بھی اسلام آباد کے کھلاڑیوں نے رواں برس اپریل میں کراچی میں کھیلی گئی نیشنل پیڈل چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈلز حاصل کئے اور اس اسلام آباد کے مرد اور خواتین کی کارکردگی کو پاکستان پیڈل فیڈریشن کے صدر محمد متین، سی ای او مدثر رزاق اور سیکرٹری جنرل قرت العین نے سراہا اور کہا کہ اتنے کم وسائل اور سہولیات کے باعث بھی اسلام آباد کے کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی. اجلاس کی صدارت صہیب حسن نے کی اور اجلاس میں سیکرٹری عبد الجبار نے ایسوسی ایشن کا آئندہ کا لائحہ عمل پر رپورٹ پیش کی۔

اجلاس میں چیئرمین مبین عارف جٹ، سینئر نائب صدر امین الحفیظ، نائب صدر صاحبہ انور بھی موجود تھیں