پاکستان کی ایشین یوتھ گرلز چیمپئن شپ میں سعودی عرب اور تائیوان کے خلاف کامیابی قابل تعریف ہے،حاجی نواب خان

اتوار 29 جون 2025 20:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)پاکستان کی ایشین یوتھ گرلز چیمپئن شپ میں سعودی عرب اور تائیوان کے خلاف کامیابی قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست حاجی نواب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی خواتین نیٹ بال ٹیم جنوبی کوریا، جاپان اور مالدیپ کے خلاف بھی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

چیمپئن شپ میں گیارہ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں؛ ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور ہندوستان شامل ہیں۔پاکستان کو گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، کوریا مالدیپ اور سعودی عرب کے ساتھ رکھا گیا ہے،چیمپئن شپ 4 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔