ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر سیالکوٹ نے بارش و سیلاب کی رپورٹ جاری کردی

اتوار 29 جون 2025 20:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ڈی ای او سی) سیالکوٹ نے بارش ، سیلاب اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری کردی۔ڈی ای او سی کی جانب سے جاری کردہ روزانہ بارش و سیلاب رپورٹ کے مطابق 29 جون کو صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں درج ذیل بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیالکوٹ کینٹ میں 0 ملی میٹر، ایئرپورٹ میں 18 ملی میٹر، ڈی ای او سی میں 0 ملی میٹر، ڈسکہ میں 35 ملی میٹر جبکہ پسرور میں 15 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

ڈی ای ا و سی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع سیالکوٹ میں موجود تمام دریاؤں، ندی نالوں اور نہروں کی صورتحال معمول کے مطابق ہےاور کسی بھی مقام پر خطرناک حد تک پانی کی روانی یا سطح میں اضافہ رپورٹ نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح 812 فٹ جبکہ اپ اسٹریم 70727 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم 38277 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ موجودہ اخراج 68796 کیوسک ہے جو کہ 2,30,000 کیوسک کی محفوظ حد سے کافی کم ہے جبکہ دیگر مقامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:جموں توی (سدھرا برج): 1299 کیوسک (معمول کے مطابق)، مناور توی (سرخ پور برج): 633 کیوسک (معمول کے مطابق)، اپر چناب کینال: 12450 کیوسک (معمول کے مطابق)، مرالہ راوی لنک: 20000 کیوسک (معمول کے مطابق)، نالہ ڈیک (کنگڑا): 220 کیوسک (معمول کے مطابق)، نالہ ڈیک (سپرپاسج): 534 کیوسک (معمول کے مطابق)، نالہ ایک (اُوڑہ): 86 کیوسک (معمول کے مطابق)، نالہ پلکھو (کینٹ): 140 کیوسک (معمول کے مطابق)، نالہ بھیڈ (کینٹ بھیڈ پُلّی): 115 کیوسک (معمول کے مطابق)ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر سیالکوٹ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔عوام کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ڈی ای او سی سیالکوٹ سے رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :