شہباز شریف ،چوہدری نثار کی 8 برسوں میں دوسری ملاقات ہوئی

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال ستمبر میں چوہدری نثار کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی تھی

اتوار 29 جون 2025 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کی 8 برسوں میں دوسری ملاقات ہوئی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس بھی دونوں رہنمائوں کی 7 سال بعد خاموش ملاقات ہوئی تھی جو سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ کا مرکز بنی تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ سال ستمبر میں چوہدری نثار علی خان کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی تھی اور بہن کے انتقال پر تعزیت کی تھی۔چوہدری نثار علی خان 34 سال سے زائد عرصے تک مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہنے کے بعد 2018 میں جماعت سے الگ ہوگئے تھے۔