ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق

سب سے زیادہ 19 لوگ خیبرپختونخوا میں جان سے گئے

اتوار 29 جون 2025 20:25

․ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوگئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق 26 سے 28 جون تک مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 38 افراد جاں بحق ہوگئے،سب سے زیادہ 19 لوگ خیبرپختونخوا میں جان سے گئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پنجاب میں مختلف واقعات سے 12 لوگ جان سے گئے۔ سندھ اور بلوچستان میں 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

مختلف حادثات میں 63 لوگ زخمی بھی ہوئے۔ملک کے بیشتر مقامات پر آج بھی بادل جم کربرسیں گے،این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق سوات، اپر دیر، کمراٹ ویلی، چترال اور گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے، وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ اور کوٹلی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔