pپنجاب بھر میں 1230 ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق، 1386 زخمی

ق*حادثات میں 1151 مرد، 235 خواتین زخمی ہوئیں، 607 شدید زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا گیا 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ حادثات لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں پیش آئی: ریسکیو ترجمان

اتوار 29 جون 2025 21:00

Aلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء) ترجمان ریسکیو 1122 فاروق احمد کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 1230 روڈ ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 8 افراد جاں بحق اور 1386 زخمی ہوئے۔ترجمان کے مطابق ان زخمیوں میں 1151 مرد جبکہ 235 خواتین شامل ہیں۔ 607 شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جب کہ دیگر کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

پنجاب کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ حادثات لاہور میں 268، فیصل آباد میں 94 اور ملتان میں 78 پیش آئے۔ترجمان کے مطابق 1230 حادثات میں 1119 موٹرسائیکل، 131 کاریں اور 78 رکشے شامل تھے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ سب سے زیادہ حادثات موٹر سائیکل سواروں کے ساتھ پیش آئے۔

(جاری ہے)

لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 268 ٹریفک حادثات پیش آئے، جن میں 90 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ 202 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

لاہور میں ان حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 294 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، موٹر سائیکل پر ہیلمٹ پہنیں، رفتار کو قابو میں رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔